11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

گوگل کے اسمارٹ فونز کے لیے نئے فیچرز

سلیکان و یلی: ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل نے دو نئے فیچرز اسمارٹ فون صارفین کے لیے جاری کر دیے ہیں۔

گوگل نے حال ہی میں اپنے دو مقبول فیچرز کو انٹرپرائز ایپ کے ساتھ مربوط کردیا ہے، جس میں گوگل چیٹ اور رومز شامل ہیں۔، گوگل چیٹ کی بدولت آپ ساتھیوں، دوستوں اور عزیز و اقارب سے کمیونیکیشن کر سکتے ہیں، یہ رومز فیچر سے قدرے مختلف ہے، گوگل چیٹ میں دو لوگوں کے درمیان بات ہوسکتی ہے، جب کہ رومز میں ایک وقت میں مختلف لوگوں سے بات کی جاسکتی ہے، اب یہ دونوں فیچر جی میل موبائل اپ پر دست یاب ہیں۔

موبائل فون پر گوگل چیٹ کو فعال کرنے کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کریں۔

1۔ جی میل کھولیں

2۔ الٹی طرف موجود تین لائن کے آئکون پر ٹیپ ( ٹچ) کریں، نیچے آئیں اور سیٹنگز پر ٹچ کریں

3۔ اپنا اکاؤنٹ منتخب کریں

4۔ جنرل ( General) منتخب کریں

5۔ اگر آپ اینڈروئیڈ استعمال کر رہے ہیں تو پھر ’Show the Chat and Rooms tabs‘  پر چیک لگائیں۔ اگر آپ آئی او ایس ڈیوائس استعمال کر رہے ہیں تو  ’Show the Chat and Rooms tabs‘ پر ٹوگل آن کردیں۔

اب آپ اسکرین کی نچلی طرف Chat اور Rooms کا آئیکون سیکھ سکیں گے۔

The post گوگل کے اسمارٹ فونز کے لیے نئے فیچرز appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2192212/508
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post