11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

موڈرنا اور فائزر ویکسین سے دل کی سوزش بڑھ سکتی ہے، ایف ڈی اے کی وارننگ 

 واشنگٹن: امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا کی موڈرنا اور فائزر بایو این ٹیک ویکسین سے دل کے عضلات اور جھلی کو سوزش میں اضافے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایف ڈی اے نے موڈرنا اور فائزر کی بایو این ٹیک کی ویکسین کی فیکٹ شیٹ میں دل کی سوزش کے خطرے کی وارننگ شامل کردی ہے۔ یہ وارننگ امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن( سی ڈی سی) کی ایڈوائزری کمیٹی کی جانب سے دلائل اور جامع نظر ثانی کے بعد اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔

اس بارے میں ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ سی ڈی سی اور امیونائزیشن پریکٹسز کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں ان رپورٹس کا جائزہ لیا گیا جس کے مطابق ان ویکسین کے مضراثرات خصوصا دوسری خوراک کے بعد  سامنے آئے ہیں جس میں ’ مایو کارڈیٹس‘ ( دل کے عضلات کی سوزش) اور ’ پیری کارڈیٹس‘ ( دل کے بیرونی ٹشوز کی سوزش) کے خطرات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

امریکا کے ویکسین ایڈورس ایونٹ رپورٹنگ سسٹم میں جون کے دوسرے ہفتے کے اختتم تک مایو کارڈیٹس اور پیری کار ڈیٹس کے 12 سو سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ مذکورہ ویکسین کی دوسری خوراک کے بعد مردوں میں ان کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تاہم فائزر اور موڈرنا نے تاحال ایف ڈی اے کی وارننگ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

The post موڈرنا اور فائزر ویکسین سے دل کی سوزش بڑھ سکتی ہے، ایف ڈی اے کی وارننگ  appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2194910/9812
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post