11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

کراچی میں گجر نالہ اورنگی نالہ آپریشن روکنے کی وفاقی حکومت کی درخواست مسترد

 کراچی: سپریم کورٹ نے کراچی میں گجر نالہ اور اورنگی نالہ تجاوزات آپریشن روکنے کی وفاقی حکومت کی درخواست مسترد کردی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گجر نالہ آپریشن کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے گجر نالہ اور اورنگی نالہ پر متبادل پلان طلب کرتے ہوئے پوچھا کہ متاثرین کو آباد کرنے کے لیے سندھ حکومت کے پاس کیا پلان ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے خلاف بہت بڑی سازش ہوئی، شہر تباہ کردیا گیا، چیف جسٹس

اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ گجر نالہ آپریشن سے متعلق بڑا انسانی المیہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے، میں وزیراعلیٰ سندھ اور چیئرمین این ڈی ایم اے سے مشاورت کرنے کو تیار ہوں، میری گزارش ہے کہ اگلی سماعت تک آپریشن روک دیا جائے، متبادل پلان کے بعد پھر چاہے گھروں کو مسمار کردیا جائے، ایک ہفتے کے لیے آپریشن روک دیا جائے، متبادل دینے تک لیز گھروں کو نہ گرایا جائے، ورنہ 40 ہزار لوگ شدید متاثر ہوں گے۔

عدالت نے گجر، اورنگی نالہ آپریشن روکنے سے انکار کرتے ہوئے نالوں سے متعلق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

The post کراچی میں گجر نالہ اورنگی نالہ آپریشن روکنے کی وفاقی حکومت کی درخواست مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2190671/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post