کراچی: آج شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق گرمی اور بدترین لوڈشیڈنگ کے ستائے کراچی کے باسیوں کے لئے محکمہ موسمیات کی جانب سے خوشخبری ہے کہ آج شہر میں ہلکی لیکن گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بارش کے علاوہ گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے اور ذیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 9 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے۔
The post کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2190812/1