11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

ایک اور مذہبی شخصیت کی بچے سے بدفعلی کی ویڈیو وائرل

چنیوٹ کے علاقے تھانہ محمد والا میں عالم دین کی بچے سے بدفعلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مقدمے کے متن کے مطابق یہ واقعہ مدرسہ جامعہ امام العصر اڈا شیخن میں پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل تفصیلات کے مطابق مدعی عنصر عباس نے تھانہ محمد والا میں مدرسے کے پرنسپل علامہ مظہر عباس  نجفی کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: طالب علم کو بدفعلی کا نشانہ بنانے پر شرمندہ ہوں، مفتی عزیز الرحمان

مدعی نے مقدمے میں کہا کہ اس کا 14 سالہ بچہ جامعہ امام العصر میں زیر تعلیم تھا جسے وہاں مظہر عباس نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ چنیوٹ پولیس کے مطابق یہ واقعہ مارچ 2021 میں پیش آیا جس کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم اس کی ویڈیوز اب وائرل ہوئیں۔

مقدمے میں جرم دفعہ 377 شامل کی گئی جس کے مطابق جو شخص کسی سے بدفعلی کرے، اسے قید کی سزا دی جائے گی۔

najfi-video

دوسری جانب مفتی قوی کی بھی ایک نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انہیں برہنہ حالت میں قابل اعتراض باتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

The post ایک اور مذہبی شخصیت کی بچے سے بدفعلی کی ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2193434/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post