لاہور: ڈیوڈ ملر پشاور زلمی کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کیلیے پْرعزم ہیں۔
ڈیوڈ ملر نے اپنی ٹیم کے کمبی نیشن کو بہترین اور پی ایس ایل کو شاندار لیگ قرار دیتے ہوئے کہاکہ میں یواے ای میں کرکٹ کھیل چکا، یہاں کی کنڈیشنز کا اندازہ ہے، ٹیم کی ضرورت کے مطابق پنچ ہٹنگ سمیت ہر انداز سے پرفارم کرنے کو تیار ہوں۔
ورچوئل پریس کانفرنس میں ڈیوڈ ملر نے کہا کہ ابوظبی کی کنڈیشنز میں اسپنرز کا کردار خاصا اہم ہوگا، زلمی ٹیم کے پاس اچھے بولرز ہیں، بیٹنگ بھی زبردست ہے،ہماری کوشش ہوگی کہ سب مل کر اچھے نتائج دیں، پی ایس ایل میں فاسٹ بولرز زیادہ کامیاب ہوئے ہیں، یہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اس کے پاس ہمیشہ اچھے فاسٹ بولرز موجود رہے ہیں، ان کی وجہ سے لیگ میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بھارت میں کورونا کیسز کی وجہ سے وہاں کھیلنے کے حالات موزوں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ وہاں سے منتقلی کی باتیں تو ہونا شروع ہوچکی ہیں، حتمی فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کوکرنا ہے۔
The post ڈیوڈ ملر پشاور زلمی کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کیلیے پْرعزم appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2187398/16