11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

ملک میں ادارے یرغمال اور عوام سفاک کارٹیلز کے رحم و کرم پر ہیں، بلاول بھٹو زرداری

 کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرم ین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گورننس ڈی ریل، ادارے یرغمال اور عوام سفاک کارٹیلز کے رحم و کرم پر ہیں۔

بے نظیر بھٹو کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک منتخب وزیراعظم کی حیثیت سے بے نظیر بھٹو نے آئین و پارلیمان کی بالادستی کے لیے ہم آہنگی پیدا کی، عوام دوست طرز حکمرانی کے لیے ادارے قائم کیئے، اور تعیلم، صحت و روزگار کے مواقع جیسی بنیادی حقوق تک پسماندہ طبقات کی رسائی کو یقینی بنایا۔ بے نظیر بھٹو نے حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، انہوں نے عوام کو ہمیشہ سب سے بڑھ کر امید دی۔ عوام دشمن قوتوں کی جانب سے بے نظیر بھٹو پر کیئے جانے والے مظالم پر انسانیت ہمیشہ شرمندہ رہے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بے نظیر بھٹو ایک تحریک کا نام ہے اور عوامی تحریکیں تاریخ کی مائیں ہوتی ہیں، نئے ادوار کو جنم دیتی ہیں،سال گذریں یا صدیاں، بینظیر بھٹو کی طویل جدوجہد، عظیم قربانی اور انسان دوست فلسفہ لازوال ہیں، بے نظیر بھٹو کی جدوجہد، قربانی اور فلسفے کی بدولت پاکستانی عوام کی حتمی فتح اب قریب ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج پاکستان میں گورننس ڈی ریل، ادارے یرغمال اور عوام سفاک کارٹیلز کے رحم و کرم پر ہیں، ایسے بدترین حالات میں ہر محبِ وطن پاکستانی کا دخترِ مشرق کے عوام دوست ویژن کی کمی کو محسوس کرنا فطری ردعمل ہے۔

The post ملک میں ادارے یرغمال اور عوام سفاک کارٹیلز کے رحم و کرم پر ہیں، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2192617/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post