جوہانسبرگ: فاف ڈوپلیسی کی انجری پر ان کی اہلیہ اماری بھی پریشان ہوگئیں، انھوں نے انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے خاوند کی صحت کے حوالے سے فکرمندی کا اظہار کیا۔
پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران کیچ تھامنے کی کوشش میں ڈوپلیسی ساتھی فیلڈر محمد حسنین کے گھٹنوں سے ٹکرا گئے تھے، جس کے بعد سر پر چوٹ کے اثرات کا جائزہ لے کر انھیں اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ان کا اسکین ہوا۔
ڈوپلیسی کی اہلیہ اماری نے کہا کہ اس واقعے نے مجھے دہلا دیا ہے، پوری توقع ہے کہ ان کا اسپتال میں چیک اپ ہوگا۔ ڈوپلیسی اور اماری نے دیرینہ دوستی کے بعد 2013 میں شادی کی تھی، ان کے دوبچے امیلی اور زوئے بھی ہیں۔
The post فاف ڈوپلیسی کی انجری پر اہلیہ اماری بھی پریشان ہوگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2189720/16