11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

لیاقت آباد میں کئی سو گھروں کی گیس اچانک غائب ہوگئی

 کراچی: لیاقت آباد سی ون ایریا میں کئی سو گھروں کی گیس اچانک غائب ہوگئی، علاقے کے ہوٹلوں اور تنوروں پر لوگوں کا ہجوم لگ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت آباد سی ون ایریا میں اچانک بغیر کسی وجہ کے کئی سو گھروں کی گیس غائب ہوگئی جس کے باعث لوگ شدید پریشانی کا شکار ہوگئے۔

یک دم گیس غائب ہونے پر خواتین گھروں میں کھانا پکانے سے محروم ہوگئیں جس کے باعث علاقے کے ہوٹلوں اور تنوروں پر کھانا اور روٹی لینے والے بہت سارے افراد ایک ساتھ پہنچ گئے اور وہاں رش لگ گیا۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بلاجواز اچانک گیس کی فراہمی منقطع ہونے سے کئی سو گھر متاثر ہوگئے ہیں، امکان ہے کہ گھروں کی تعداد کہیں زیادہ ہو جس کے باعث پریشان کا سامنا ہے۔ مکینوں نے بتایا کہ وہ گیس سلنڈر بھروانے، ہوٹل سے کھانا خریدنے اور تنور سے روٹی خریدنے کے لیے قطاروں میں لگ رہے ہیں، سوئی گیس حکام سے اپیل ہے کہ اس مسئلے کو جلد حل کیا جائے۔

The post لیاقت آباد میں کئی سو گھروں کی گیس اچانک غائب ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2194571/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post