11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

کھانسی، نزلہ زکام کی بدولت آج طبیعت ناساز ہو سکتی ہے۔ لہٰذا محتاط رہئے۔مزاج کی تلخی کو بھی کم کر دیں تو زیادہ بہتر ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

کسی بھی معاملے میں بزرگوں کے خلاف ہرگز نہ جائیں ان کے دلی جذبات کی قدر کریں ورنہ ہو سکتا ہے گھریلو سکون درہم برہم ہو جائے۔ خرید و فروخت کامیاب ہو سکتی ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

ننھیالی رشتہ داروں سے کوئی خوشی حاصل ہو گی کاروباری معاملات میں جلد بازی کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں جو بھی فیصلہ کریں سوچ سمجھ کر کریں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

لانگ ڈرائیو پر جانے کا پروگرام بن سکتا ہے۔ کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان ہے۔ سفر بہ شوق کریں ضرور فائدہ ہو گا۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آج آپ کے وہ تمام کام جو التواء کا شکار تھے بفضل خدا حل ہوتے جائیں گے۔ آج آپ خاصے خوش دکھائی دیں گے اور آپ کی خوشی کا راز کاروبار میں کامیابی ہو سکتی ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

یہ کہنا درست ہو گا کہ جلدباز انسان ہمیشہ منہ کے بل گرتا ہے۔ جلد بازی میں کیا گیا کوئی بھی فیصلہ پریشانی کا باعث بن سکتا ہے لہٰذا اپنے آپ کو کسی جلد بازی کا شکار نہ ہونے دیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکو زمانے میں رسوا نہ ہونا پڑے تو پھر دوستوں کی تعداد محدود ہی رکھیں۔ ان کو اپنے معاملات سے دور رکھیں یہ نہ ہو کہ ان کے کئے کی سزا آپ کو بھگتیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

مخالفین کی سازشوں کا سدباب قبل از وقت کر لیجئے ہر معاملے کی تحقیق خود کریں۔ اپنی صحت کے معاملے میں ذرا محتاط ہی رہیں تو زیادہ بہتر ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

سیاست سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔ مخالفین سے صلح صفائی میں معاملات نپٹانے میں آپ کا بھلا ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

ان گنت رکاوٹیں آپ کے راستے میں حائل رہیں گی لیکن آپ بلاشبہ ان رکاوٹوں کو گرا کر کامیابی کا سفر طے کرتے جائیں گے۔ رہائش کی تبدیلی کے امکان روشن ہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

کافی رقم کی بچت ہو سکے گی۔ اگر آپ آج کے دن اپنے کاروبار کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ایسا ضرور کریں۔ فائدہ ہو گا۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

آپ اپنے اخلاق کو کبھی بگڑنے نہ دیں کیونکہ عام طور پر یہی دیکھا گیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد مصروفیت کا اظہار ہونے لگتا ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2191980/24
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post