لاہور: مدرسے کے طالب علم کے ساتھ بدفعلی کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
مفتی عزیر الرحمان کے شریک ملزم عبداللہ نے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت لے لی۔ ایڈیشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے پولیس کو ملزم کو گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے ملزم عبداللہ کو مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
یہ پڑھیں : جے یو آئی لاہور کے نائب امیر کی لڑکے کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیو وائرل
عدالت نے پچاس ہزار روپے مچلکے کے عوض ملزم کی عبوری ضمانت 30 جون تک منظور کی۔ ملزم پر مدعی مقدمے صابر شاہ کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ اس کیس مفتی عزیز کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
The post مدرسے کے طالب علم کے ساتھ بدفعلی کے کیس میں اہم پیشرفت appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2192621/1