صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)
علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے ، ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے
1+2+7+1+9+9=29=2+9=11=1+1=2
گویا تاریخ پیدائش سے احمد کا نمبر 2 نکلا۔
اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد انکے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد۔”
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ی،ق،غ) 2 کے حروف (ب،ک،ر) 3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت) 5 کے حروف (ہ،ن،ث) 6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ) 8 کے حروف (ح،ف،ض) 9 کے حروف (ط،ص، ظ)
احسن کے نمبر (1،8،6،5) تمام نمبرز کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2 گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ ”کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا۔ (2+9+1=12=1+2=3) گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!
سوموار21 جون 2021
آج کا حاکم نمبر 7 ہے۔ آج کا دن 1،2 اور 6 کے رنگوں سے بھرپور ہے ایسے دن کو رشتوں، سکون اور خوشیوں کے لیے معاون سمجھا جاتا ہے، خصوصاً دلی خواہشات کی تکمیل کے لیے۔3، 4،5،7،8 اور 9 کے لیے بہتر ہوسکتا ہے۔
1، 2 اور 6 نمبر والوں کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِصدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص ”یارحیم یا رحمن یا اللہ” 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔
منگل 22 جون 2021
آج کا حاکم نمبر6 ہے۔منگل کے روز 6 کا حاکم عدد ایسی اچھی خبروں کی نشان دہی کرتا ہے جو آپ کو رقص اور گنگنانے پر مجبور کردیتے ہیں۔
1،4،5،6،8 اور 9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔
2، 3 اور 7نمبر والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم” 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔
بدھ 23 جون 2021
آج کا حاکم نمبر3 ہے۔ایک مناسب اور اچھا دن ہوسکتا ہے، کوئی اچھی خبر آپ کے دروازے پر دستک دے سکتی ہے۔
2،3،4،7،8 اور9 نمبر والوں کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔
1، 5 اور 6 نمبر والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص”یاخبیرُیا وکیلُ، یااللہ ” 41 بار اول و آخر 11 باردرودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔
جمعرات 24 جون 2021
آج کا حاکم نمبر 2 ہے۔ جذبات کو اوپر نیچے کرنے والا دن، چھوٹی تبدیلیوں کے لیے موزوں جذبات کے ساتھ ہوش گویا جنون کے پاؤں میں کرد کی زنجیر ضروری ہے۔
1،3،4،5،8،اور 9نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی بہتر رہنے کی امید ہے۔
2، 6 اور 7 نمبر والوں کو کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔وظیفۂ خاص”سورۂ فاتحہ 7 بار یا یا قدوس یا وھابُ یااللہ 21 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔
جمعہ 25 جون 2021
آج کا حاکم نمبر6 ہے۔آج کے دن کا تعلق پچھلے دو چار ایام سے جاری اچھے حالات میں مزید بہتری سے ہوسکتا ہے۔1،4،5،6،8اور 9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن بہتر ہونے کی امید ہے۔2، 3 اور7 نمبر والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص”سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ ” 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔
ہفتہ 26جون 2021
آج کا حاکم نمبر9 ہے۔2،4 اور 8 کا بالترتیب ٹوٹ پھوٹ اور تبدیلیوں سے تعلق ہے۔محتاط رہیں کچھ چیزیں اوپر نیچے ہوسکتی ہیں۔
1، 2، 3، 6 اور 7 نمبر والوں کے لیے کسی حد تک بہتری کی امید ہے۔
4،5،8 اور 9 نمبر والوں کو کچھ امور میں مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 80 یا800 روپے یاکالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔وظیفۂ خاص”یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ” 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔
اتوار27 جون 2021
آج کا حاکم نمبر 3 ہے۔ کسی مذہبی نشست یا شخصیت سے ملاقات کے لیے ایک موزوں دن ہے۔ 2،3،4،7،8 اور 9 نمبر والوں کے لیے ایک بہتر دن کی امید ہے۔
1، 5 اور 6 نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاحی، یاقیوم، یااللہ” 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔
The post روحانی دوست appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2192529/1