11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

ڈاکٹر رضا باقر اسلامک فنانشل سروسز بورڈ کے چیئرمین مقرر

 کراچی: اسلامک فنانشل سروسز بورڈ کی جنرل اسمبلی نے ڈاکٹر رضا باقر کو 2022 کیلیے چیئرمین مقرر کردیا۔

گورنر بینک دولت پاکستان ڈاکٹر رضا باقر کو سال 2022ء کے لیے اسلامک فنانشل سروسز بورڈ (IFSB) کی جنرل اسمبلی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔ ان کے تقرر کی منظوری آئی ایف ایس بی کی جنرل اسمبلی نے اپنے  9 جون 2021ء کو منعقدہ  19 ویں اجلاس میں دی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے بیسویں جنرل اسمبلی کے چیئرمین کے طور پر اپنے تقرر پر آئی ایف ایس بی کونسل اور جنرل اسمبلی کے ارکان کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اس باوقار فورم کی سربراہی کرنے کے سلسلے میں ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

The post ڈاکٹر رضا باقر اسلامک فنانشل سروسز بورڈ کے چیئرمین مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2189138/6
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post