11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

سینیٹ کمیٹی، بحری جہازوں کی خریداری پر ٹیکس کی منظوری

 اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بحری جہازوں کی خریداری پر ٹیکس کی منظوری دیدی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس گذشتہ روز بھی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں فنانس بل 2021ء میں تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے بحری جہازوں اور کشتیوں کی خریداری پر ٹیکس عائد کرنے کی3 / 2کی اکثریت سے منظوری دیدی۔

تاہم کمرشل ایئر لائنز کو ٹیکس ریلیف دینے، ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے پیسے وزارت تجارت کو منتقل کرنے اور ایکسپورٹ سیس کی وصولی تین سال کیلئے معطل کرنے کی سفارش کر دی، برآمدات پر ودہولڈنگ ٹیکس کوایک فیصد کے بجائے 0.5 فیصد کرنے اور کسٹم ڈیوٹی کو 10فیصد پر برقرار رکھنے کی تجویز بھی منظور کرلی گئی۔

علاوہ ازیں جن کاٹن اور خام کاٹن پر سیلز ٹیکس کو ایڈجسٹ کرنے اور زیرو ریٹنگ کو ختم کرنے کی تجویز بھی کمیٹی نے منظور کر لی۔

کراچی چیمبر کے نمائندگان نے بجٹ تجاویز پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا رواں مالی سال میں ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہوا ہے مگر چھوٹا ایکسپورٹر ختم ہو گیا ہے۔

The post سینیٹ کمیٹی، بحری جہازوں کی خریداری پر ٹیکس کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2193356/6
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post