11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

آرمی چیف سے آذربائیجان نیول فورس کے کمانڈرکی ملاقات

 اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے آذربائیجان نیول فورس کے کمانڈر ریئر ایڈمرل سبحان باکروف کی ملاقات،فریقین نے مختلف شعبوں میں سفارتی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دو طرفہ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال، دفاع، تربیت اوردونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے آذربائیجان فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہتےہوئے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کی قدر کرتا ہے۔ آرمی چیف نے نیول فورس کے کمانڈر کو ڈیولپمنٹ اور دفاع سے متعلق شعبوں میں ہر ممکن تعاون کی پیش کش بھی کی۔

ریئرایڈمرل سبحان باکروف نے آذربائیجان کے لیے پاکستان کی حمایت اوربالخصوص افغان امن عمل کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔

The post آرمی چیف سے آذربائیجان نیول فورس کے کمانڈرکی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2187781/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post