لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان تیسرے سال بھی ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں جکڑا ہوا ہے، سیلیکٹڈ کی نہ گھر میں عزت ہے اور نہ باہر۔
منی لانڈرنگ کے معاملات پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو تاحال گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے فیصلے پر مریم نواز نے تنقید کرتے ہوئے اس معاملے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا۔
اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا ہے کہ نااہلوں نے ایف اے ٹی ایف کے سامنے اعداد و شمار کا ہیر پھیر کرکے دیکھ لیا، ہاتھ پاؤں جوڑ لیے لیکن انہیں کوئی منہ نہیں لگاتا اور کوئی ان کا فون نہیں اٹھاتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تیسرے سال بھی پاکستان پوری طرح گرے لسٹ میں جکڑا ہوا ہے، سیلیکٹڈ کی نہ گھر میں عزت ہے اور نہ باہر!
The post سیلیکٹڈ کی نہ گھر میں عزت ہے اور نہ باہر، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2194602/1