11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

پاک ترک تعاون کے خطے میں امن و استحکام پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، جنرل باجوہ

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے خطے میں امن و استحکام کیلیے ترکی اور پاکستان کی مشترکہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکی خطے کا ایک اہم مسلم رکن ہے اور پاک ترک تعاون کے خطے میں امن و استحکام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکی کے سرکاری دورے کے دوران ترک وزیر دفاع جنرل (ر) ہولوسکئی اکر، کمانڈر ترکش جنرل اسٹاف جنرل یاسر گلر اور کمانڈر ترک لینڈ فورسز جنرل امیت دندر سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور افغان مفاہمتی عمل میں تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔

آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کیلیے ترکی اور پاکستان کی مشترکہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکی خطے کا ایک اہم مسلم رکن ہے، پاک ترک تعاون کے خطے میں امن و استحکام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ترک وزیر دفاع اور عسکری قیادت نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی، بالخصوص افغان مفاہمتی عمل سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو سراہا، ترک وزارت دفاع پہنچنے پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اس سے قبل آذربائیجان کے دورے کے دوران آزری وزیر داخلہ اور عسکری قیادت سے ملاقاتوں کے دوران جنرل باجوہ نے کہا کہ موجودہ جیو اسٹریٹجک حالات میں قریبی تعاون خصوصی اہمیت رکھتاہے، جبکہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہر سطح اور فورم پر باہمی رابطوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، آذربائیجان کی جانب سے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا گیا، آذربائیجان کی عسکری قیادت نے افغانستان میں دیرپا امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔

 

The post پاک ترک تعاون کے خطے میں امن و استحکام پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، جنرل باجوہ appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2193739/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post