11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

قومی خزانے پرڈاکہ مارنے والے عمران خان اورساتھیوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا، بلاول

 کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ قومی خزانے پر ڈاکہ مارنے والے عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔ 

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا بجٹ عوامی نہیں بلکہ سیاسی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی سلیکٹڈ حکومت کے سلیکٹڈ بجٹ کو ماننے سے انکارکرتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے انکشاف کیا کہ عران خان کی حکومت نے صرف شرح سود میں ردوبدل کرکے قومی خزانے کوایک ہزار ارب روپے تک کا نقصان پہنچایا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے مخصوص سرمایہ داروں کے دوارب ڈالر بیرون ملک سے منگوائے اورشرح سود 13.25 فیصد مقرر کرکے اپنے دوستوں کو فائدہ پہنچا کرپیسے واپس کردئیے، عمران خان بتائیں کہ یہ دو ارب ڈالر کن سرمایہ دار دوستوں کے تھے کہ جن کو فائدہ پہنچانے کے لئے قومی خزانے کو 300 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پاکستان انوسٹمنٹ بونڈ کے 700 ارب روپے اور دو ارب ڈالر پر 300 ارب روپے اورمجموعی طور پر ایک ہزار ارب روپے کی عمران خان کی چوری پکڑی گئی ہے۔ بلاول نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کی اس میگا کرپشن پر پارلیمانی انکوائری کی جائے، قومی خزانے پر ڈاکہ مارنے والے عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا، پاکستان پیپلزپارٹی اس میگا کرپشن اسکینڈل کے ایک ایک روپے کا عمران خان سے حساب لے گی۔

The post قومی خزانے پرڈاکہ مارنے والے عمران خان اورساتھیوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2188221/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post