11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

عماد سے مقابلے کے بجائے کارکردگی میں بہتری لانا چاہتا ہوں،محمد نواز

 لاہور:  آل راؤنڈر محمد نواز نے کہا ہے کہ عماد وسیم سے مقابلے کے بجائے اپنی کارکردگی میں بہتری لانا چاہتا ہوں۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکو انٹرویو میں محمد نواز نے کہا کہ کراچی میں منعقدہ میچز کے دورانکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی، اب ایک نیاآغاز ہے، ہمیں 5 میں سے 4 میچز میں لازمی فتح درکار ہوگی،مجھے یقین ہے کہ ابوظبی کی کنڈیشنز میں ٹیم بہتر پرفارم کرنے میں کامیاب رہے گی، جیت میں اسپنرز کا اہم کردار ہوگا۔

انھوں نے کہاکہ اوس سے کارکردگی پر فرق پڑسکتا ہے، بیٹنگ سائیڈ کو فائدہ ہوگا لیکن بطور پروفیشنل کرکٹر ہمیں یہ معلوم ہے کہ ان حالات میں کس طرح عمدہ بولنگ کی جاسکتی ہے۔

محمد نواز نے کہا کہ میں سرفراز احمد کی کپتانی میں پی ایس ایل کا چھٹا سیزن کھیل رہا ہوں،ان کی ہمیشہ سپورٹ حاصل رہی،وہ سب کا حوصلہ بلند رکھتے اور ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی بات کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ابوظبی میں پی ایس ایل کے میچز کھیلنے سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فائدہ ہوگا، انھوں نے اعظم خان کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔

The post عماد سے مقابلے کے بجائے کارکردگی میں بہتری لانا چاہتا ہوں،محمد نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2188171/16
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post