کراچی: قوال محمود صابری کو پاپوش نگر قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
محمود صابری کی نمازجنازہ فرقانیہ مسجد لیاقت آباد نمبر 4 میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی، وہ صابری برادران کے سب سے چھوٹے اور چوتھے نمبر کے بھائی تھے،جنھوں نے اپنے بڑے بھائیوں غلام فرید صابری اور مقبول صابری کے ہمراہ ان گنت قوالیاں گائیں، وہ صابربرادران کے گروپ کا حصہ ہوا کرتے تھے،صابری برادران کی مقبول قوالی تاجدارحرم سمیت انھوں نے اپنے بھائیوں کے ہمراہ فن قوالی کا بارہا مظاہرہ کیا۔
محمود صابری کے بھتیجے اور غلام فرید صابری کے بیٹے طلحہ صابری کے مطابق ان کے چچا محمود صابری کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے سبب ہوا،ان کی عمر 70 سال تھی،طلحہ کے مطابق وہ جرمنی میں مقیم تھے تاہم حالیہ دنوں میں پاکستان آئے ہوئے تھے۔
The post قوال محمود صابری پاپوش نگر قبرستان میں سپردخاک appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2192940/24