اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق رول 108 کے تحت اختیار اسپیکر قومی اسمبلی کا ہے، عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کو کوئی ہدایت جاری نہیں کر سکتی، عدالتی مداخلت سے پارلیمنٹ کی بے توقیری ہو گی اسی لیے آئین نے روکا ہے۔
The post خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2193800/1