اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی سلامتی کے امور پر بڑی بیٹھک بلالی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرلیا، پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس یکم جولائی کو تین بجے بلایا گیا ہے، جس میں اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت کاقوی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال سمیت افغانستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جب کہ اجلاس میں اعلی عسکری حکام پارلیمانی قیادت کو قومی سلامتی کے ایشو پر بریفنگ دیں گے۔
The post اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2195337/1