حمل:
21مارچ تا21اپریل
آج آپ کے نئے دوست بنیں گے اور آپ کافی مسرور دکھائیں دیں گے تعلیمی مسائل بخوبی طے پا سکتے ہیں۔ کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان ہے۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کے لئے کافی بہتر ہے۔ آج کل حالات بالکل آپ کے لئے سازگار نہ ہیں۔ اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
آپ جوکچھ چاہتے ہیں وہ ہو نہیں پاتا۔ اس کے باوجود ہم یہی کہیں گے کہ آپ صبر و تحمل سے کام لیں اچھا وقت جلد ہی آپ کا منتظر ہو گا۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
ہم نے پہلے بھی تلقین کی تھی کہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہ لیں لیکن آپ باز نہ آئے اب دیکھیں نتیجہ آپکے سامنے ہیں لہٰذا ابھی بھی وقت ہے سنبھل جائیں۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
ہر ایک پر اعتبار کر لینا آپ کی فطری عادت ہے۔ پہلے بھی آپ نے اسی بھروسے ہی بھروسے میں بہت کچھ گنوا دیا ہے لہٰذا محتاط رہیں۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
مایوسی کے اندھیرے اجالوں کی دبیز چادر تلے دم توڑ سکتے ہیں۔ ہمت و استقلال کی بنیادوں پر خود کو ابھارنے کی کوشش کیجئے پھر دیکھیں ہر مسئلہ بفضل خدا حل ہوتاچلا جائیگا۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
اپنا گھریلو بجٹ بناتے ہوئے شریک حیات کی آمدنی کو سامنے رکھ لیں تاکہ غیر متوازن صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے اور زندگی بہتر انداز سے گزار سکیں۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
محبت کے معاملات آپ کو راس نہ آ سکیں گے لہٰذا خود کو ان چکروں سے دور ہی رکھیں نقصان آپ ہی کا ہو سکتا ہے۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
یہ بات بھی درست ہے کہ دنیا میں اچھے لوگوں کی کمی نہیں ہے لہٰذا موجود فرد جسے آپ اپنی پسند قرار دے رہے ہیں آپ کی زندگی کا حقیقی محافظ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
عشق و محبت کے میدان میں گھوڑے بھگانے کا کوئی فائدہ حاصل نہ ہو سکے گا۔ دوستوں کی تعداد بڑھے گی لیکن ان پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ ہرگز نہ کریں۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
آپ نے مذہب میں دلچسپی لینا چھوڑ دی ہے یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے۔ کسی بزرگان روحانی کے تعاون سے اپنے خیالات کی اصلاح کروا لیں تاکہ دنیا کے ساتھ عاقبت بھی سنور سکے۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
بے شک اس وقت آپ ایک مضبوط پوزیشن اختیار کئے ہوئے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی یہ پوزیشن برقرار رہے تو شریک کاروبار پر خصوصی نظر رکھیں۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2191980/24