11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

امام الحق انضمام کی چھاپ اتارنے کے خواہاں

 لاہور: اوپنر امام الحق انضمام کی چھاپ اتارنے کے خواہاں ہیں، ان کے مطابق چچاکے پشاور زلمی کا بیٹنگ کوچ بننے سے مجھ پر کوئی اضافی دباؤ نہیں ہے۔

پی ایس ایل6میں امام الحق صلاحیتوں کا اظہار کرنے میں ناکام رہے ہیں، اوپنر نے4میچز میں بغیر کسی ففٹی کے محض89 رنز 22 کی اوسط سے بنائے۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکو خصوصی انٹرویو میں اوپنر نے کہا کہ پشاور زلمی کی جانب سے مجھے اب تک جتنے میچز بھی کھیلنے کا موقع ملا ان میں بہترین پرفارم کرنے کی کوشش کرتے رہا، ڈیرن سیمی کی بطور کوچ موجودگی سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، وہ تمام کھلاڑیوں کو بہت زیادہ سپورٹ کرتے ہیں، بطور بیٹسمین انھوں نے ٹیم کے لیے ہمیشہ بہترین پرفارم کیا، اب ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ٹیم کے کام آ رہے ہیں۔

امام الحق نے کہا کہ میں پی ایس ایل کے پلیٹ فارم سے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں انتخاب یقینی بنانا چاہتا ہوں،ابھی تک مختصر فارمیٹ اور ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ مواقع نہیں مل سکے، ون ڈے میچز کے ساتھ ان دونوں فارمیٹ میں بھی کھیلنے کی خواہش ہے، یو اے ای میں ٹی 20ورلڈ کپ بھی کھیلنے کی تمنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ درست ہے اب اوپننگ پوزیشن پر مسابقت کافی بڑھ گئی ہے لیکن مجھے یقین ہے اگر زبردست کارکردگی دکھاؤں گا تو سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرسکتا ہوں۔

امام الحق نے کہا کہ پشاور زلمی کی ٹیم بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں بہت متوازن ہے، شائقین کی سپورٹ بھی سب سے زیادہ ہمارے ساتھ ہوتی ہے، اس لیے سب کوشش کررہے ہیں کہ ابوظبی کی پچز پر زبردست پرفارم کر کے ایک بارپھر فائنل تک رسائی پائیں۔

The post امام الحق انضمام کی چھاپ اتارنے کے خواہاں appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2189131/16
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post