آسٹن، ٹیکساس: امریکا میں 2 مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں 2 مسلح افراد کی ایک دوسرے پر فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا اور ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دونوں افراد کی ذاتی رنجش کے باعث پیش آیا جب کہ زخمی تمام افراد راہگیر ہیں، گرفتار حملہ آور سے تفتیش جاری ہے جب کہ فرار حملہ آور کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
The post امریکا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2189491/10