11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

قتل کیس، پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار ایم این اے میاں آصف کو سزائے موت سنا دی گئی

سادھوکے: قتل کیس میں سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں آصف آرائیں کو سزائے موت سنا دی گئی۔

6 جولائی 2019 ء کو پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں آصف علی آرائیں نے رقم کے تنازعہ پر معروف پراپرٹی ڈیلر میاں تاجدین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے بیٹے محمد علی کی درخواست پر درج ہوا۔جس پر پولیس نے میاں آصف علی آرائیں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج ہما عنبرین نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم میاں آصف علی آرائیں کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا ہے۔

 

The post قتل کیس، پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار ایم این اے میاں آصف کو سزائے موت سنا دی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2194165/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post