11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

پی ایس ایل؛ ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ

ابو ظبی: پی ایس ایل سکس کے 30ویں میچ میں ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پی ایس ایل سکس کا تیسواں میچ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود اور محمد رضوان نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ دونوں نے 9 اوور کی طویل پارٹنر شپ کھیلی اور ٹیم کا اسکور 93 تک پہنچا دیا بعدازاں شان مسعود 59 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 39 گیندیں کھیلیں جن پر تین چھکے اور 6 چوکے لگائے۔

12 ویں اور 13 ویں اوور میں تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ صہیب مقصود نے 12، محمد رضوان نے 26 اور روسو نے محض دو رنز اسکور کیے۔

The post پی ایس ایل؛ ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2192200/16
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post