اسلام آباد: وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے فیٹف کو ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلیے اعلی سیاسی سطح کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ فیٹف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلیے فرانس پاکستان کا متحرک شراکت دار ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلیے فرانس پاکستان کا متحرک شراکت دار ہے،فرانس نے ایکشن پلان کے اطلاق کیلیے پاکستان کو رہنمائی اور تکنیکی تعاون فراہم کیا ہے، پاکستان نے فیٹف کو ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلیے اعلی سیاسی سطح کی یقین دہانی کرائی ہے، پاکستان نے گذشتہ دو سال میں ایکشن پلان پر موثر اور تیز تر عملدرآمد کیا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی کارکردگی کو بین الاقوامی برادری نے بھی سراہا ہے،میڈیا فیٹف سے متعلق قیاس آرائیوں اور نامکمل خبروں سے اجتناب کرے، ایسی قیاس آرائی پر مبنی خبروں سے عالمی تعاون کو نقصان پہنچ سکتا ہے، پاکستان سے متعلق فیٹف فیصلہ 25 جون کے پلینری اجلاس کے بعد ہوگا۔
The post فیٹف عملدرآمد کیلیے فرانس متحرک شراکت دار ہے، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2193741/1