مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن نمبر10 مومن آباد فقیر کالونی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا
ایکسپریس نیوز کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن نمبر10 مومن آباد فقیر کالونی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، مقتولہ کی لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او مومن آباد وسیم احمد کے مطابق مقتولہ کی شناخت 35 سالہ گل نار زوجہ جاوید شاہ اور زخمی کی 20 سالہ جواد ولد سید شاہ کے نام سے کی گئی، مقتولہ اور زخمی آپس میں خالہ بھانجے ہیں
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ جائیداد کا تنازعہ ہے، فائرنگ کرنے والے ملزمان مقتولہ کے رتشتے دارہیں اور دونوں فقیر کالونی کے ایک ہی محلے کے رہائشی ہیں۔
The post اورنگی ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سےخاتون جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2192542/1