اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے امریکا و اڈے دینے سے انکار کیا گیا ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے امریکا کو اڈے دینے سے انکار کیا، امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ 20 سالوں میں ایک ٹریلین ڈالرافغانستان میں خرچ کیا، انہوں نے کہا کہ امریکا مستقل طور پر افغانستان میں نہیں رہ سکتا لیکن امریکا افغانستان کی مالی امداد جاری رکھے گا۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے ہماری پالیسی میں کوئی ابہام نہیں ہے، اور ہماری پالیسی ہے کہ افغانستان میں امن ہو اور وہ ترقی کرے، افغانوں کے فیصلے پاکستان نہیں کرسکتا ان کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، افغانستان میں امن قائم کرنے کیلئے افغان عوام کو کردار کرنا ہوگا، افغان عوام کو دونوں فریقوں پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔
جنوبی پنجاب کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب کیلئے اتنی بڑی رقم رکھی گئی ہے، ملتان میں تریسٹھ ایکڑ زمین سیکریٹریٹ کیلئے مختص کی گئی ہے، ماضی میں ن لیگ جنوبی پنجاب کو کاغذوں میں رقم دیتی تھی۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو اوورسیز کو ووٹ کا حق دینے کیلئے مل بیٹھ کر بات کرنے کی دعوت دی ہے، پی ٹی آئی کی کوشش ہے اوورسیز کو ووٹ کا حق اور نمائندگی دے۔
The post ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے اڈے دینے سے انکار کیا، وزیرخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2195316/1