11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹا مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا

 لاہور: فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹا مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا احمد نے کہا ہے وفاقی بجٹ کے تخفیف شدہ شیڈول کے سیکشن 113سے صرف فلور ملنگ انڈسٹری کو نکال کر دیگر غیر ضروری اشیا مثلاً سگریٹ اور چاول وغیرہ کو شامل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسز میں کٹوتی کی بجائے تخفیف شدہ ٹرن اور ٹیکس کو بڑھا دیا گیا ہے، اگر سالانہ ٹرن اور ٹیکس میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو آٹے کی مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان آجائے گا، آٹے کے نرخوں میں اضافہ ہوگا اور عوام اپنی سستی بنیادی غذا سے محروم ہو جائیں گے۔

The post فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹا مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2190973/6
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post