11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

مفتی عزیزالرحمن کی نازیبا ویڈیولیک کا معاملہ؛ نوجوان کی درخواست پرمقدمہ درج

 لاہور: منسلک مفتی عزیزالرحمن کی نازیبا ویڈیولیک کے معاملے سے متعلق پولیس نے بدفعلی کا شکارہونے والے نوجوان صابرشاہ کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورمیں مدرسے جامعہ منظورالاسلام سے منسلک مفتی عزیز الرحمن کی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پرپولیس نے بدفعلی کا شکارہونے والے نوجوان صابر شاہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آرکے متن کے مطابق چند روزقبل مفتی عزیز الرحمن کی نازیبا ویڈیولیک ہونے کے بعد نوجوان صابرشاہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں جس پرپولیس نے مقدمہ میں بدفعلی کرنے اورجان سے مارنے کی دفعات درج کیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جے یو آئی لاہور کے نائب امیر کی لڑکے کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیو وائرل

درخواست کے مطابق مفتی عبدالعزیزالرحمن لاہورکے نگران اورمتولی تھے، 2013 میں جامعہ منظوراسلامیہ صدرلاہورمیں داخلہ لیا اورمسلسل تعلیم حاصل کرتا رہا۔ مفتی عبدالعزیزالرحمن نے مجھ سمیت ایک دوسرے الزام عائد کیا میں نے اپنی جگہ کسی لڑکے کو امتحان کے لئے بیٹھایا ہے، اپنی جگہ دوسرے لڑکے کو بیٹھانے کے الزام میں مجھے 3 سال وفاق المدارس سے امتحان دینا ممنوع قراردیا۔

ایف آئی آرمیں مزید کہا کہ مفتی عبدالرحمن نے میرے ساتھ غیر اخلاقی تعلقات قائم کرکے امتحانات میں بحالی کا کہا۔ مفتی عزیز الرحمن اوران کے بیٹے الطاف الرحمن، عتیق الرحمن، لطیف الرحمن سمیت تین افراد مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

The post مفتی عزیزالرحمن کی نازیبا ویڈیولیک کا معاملہ؛ نوجوان کی درخواست پرمقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2191064/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post