حمل:
21مارچ تا21اپریل
آپ کے سامنے اچھے اور برے دو راستے موجود ہیں اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کونسا راستہ اختیار کرتے ہیں لہٰذا اس معاملے میں فیصلہ دل کی بجائے دماغ سے کیجئے۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
نئی ملازمت کے متمنی حضرات اگر صحیح معنوں میں جدوجہد کریں تو کامیابی ہو سکتی ہے، غیر شادی شدہ حضرات کا رشتہ ان کی مرضی کے مطابق طے پا سکتا ہے۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
اپنے کسی منصوبے کا آغاز کریں نتائج خاصے بہتر برآمد ہو سکتے ہیں، مکان یا زمین سے تعلق رکھنے والے تمام امور بآسانی طے پا سکتے ہیں۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
ایک بار پھر آپ خطرات کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔ گھریلو حالات شاندار رہیں گے۔ کاروباری حالات قدرے الجھ سکتے ہیں۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
اگر آپ کے پاس کچھ رقم ہے تو اسے فضول کاموں کی نذر ہر گز نہ کریں ورنہ آپ خالی ہاتھ ہو سکتے ہیں لہٰذا اسے بچا کر رکھیں۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
بسلسلہ تعلیم خصوصی دلچسپی لیں تاکہ امتحان میں توقع کے مطابق کامیابی حاصل ہو سکے۔ کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان ہے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
کاروبار کی گرتی ہوئی ساکھ کو کسی حد تک سہارا مل سکتا ہے اگر آپ نے اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس موقع سے استفادہ کرنے کی کوشش کی تو فائدہ ہو سکتا ہے۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
کاروباری حضرات آج کچھ زیادہ ہی مصروف رہیں گے اور اپنے گھر والوں کو ٹائم نہ دے پائیں گے جس کے نتیجے میں گھر والوں کے ساتھ خلش پیدا ہو جائے گی۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
مایوسی کے خودساختہ خول سے باہر آ کر دیکھیں ایک نئی دنیا آپ کی منتظر ہے۔ تعلیمی لحاظ سے آج کا دن نہایت اہم ہے۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
گھومنے پھرنے کے شوقین تو آپ ہیں مگر آپ کا موڈ کچھ زیادہ ہی سیر و تفریح پر جانے کا بن سکتا ہے۔ رشتہ طے ہونے کی امید ہے۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
ان لوگوں سے آپ کو نقصان پہنچ سکتا ہے جن پر آپ آنکھیں بند کر کے اعتبار کر لیتے ہیں۔ ہوشیار رہیں علاج کی جانب سے پریشانی لاحق ہو سکتی ہے۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
شادی بیاہ پر جانے کا پروگرام بن سکتا ہے آج کا دن آپ کے لئے خوشیوں بھرا دن ثابت ہو سکے گا۔ آج آپ خاصے مغموم دکھائی دیں گے۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2173385/24