11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

ماس ویکسینیشن سنٹر اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی، دروازے توڑ دیے گئے

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں ویکسینیشن سینٹر میں شدید ہڑبونگ مچ گئی اور بدنظمی کی صورتحال دیکھنے میں آئی۔

ایف نائن پارک میں قائم ماس ویکسینیشن سنٹر میں بیرون ممالک جانے والے افراد کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے ویکسین سینٹر کے مرکزی شیشے کے دروازے توڑ دیے۔

ماس ویکسینیشن سنٹر پر فائزر اور ایکسڑا زینیکا لگوانے والوں کا رش بڑھ گیا۔ ویکیسن لگوانے کے خواہش مند افراد ماس ویکسینیشن سنٹر کا مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔ بدنظمی کی وجہ سے سنٹر میں ویکیسن لگانے کا عمل کچھ دیر کےلئے روک دیا گیا۔ دروازے کا شیشہ ٹوٹنے سے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جس کے بعد ایف نائن پارک کا مین داخلی راستہ بند کر دیا گیا۔

ڈی ایچ او ضعیم ضیا نے بتایا کہ ویکیسینیشن سنٹر میں ایکسٹرا زینیکا اور فائزر لگائی جا رہی ہے، بیرون ملک جانے والوں کو ویکیسن لگانے کا عمل جاری تھا، دوسرے شہروں سے آنے والوں کے باعث رش اچانک بڑھ گیا، ایس او پیز کے تحت سب کو ایک ساتھ اندر نہیں آنےدیا جا سکتا، ویکیسن لگوانے والےمرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔

The post ماس ویکسینیشن سنٹر اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی، دروازے توڑ دیے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2195358/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post