اسلام آباد: پنجاب کے آئندہ مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں بڑے ٹیکس ریلیف کی تجویز دے دی گئی۔
پنجاب میں نو سروسز پر ٹیکس کی شرح 16 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کرنے کی تجویز دے دی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے آئندہ مالی سال کیلئے 156ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقررکرلیا۔
پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو بڑے ٹیکس ریلیف کیلئے پنجاب ریونیواتھارٹی نے تجاویز پیش کردیں،صوبے میں اس وقت پنجاب ریونیو اتھارٹی 73مختلف سروسز پر ٹیکس وصول کررہی ہے،ذرائع کے مطابق پی آر اے نے آئندہ مالی سال کیلئے 156ارب روپے کا ٹیکس ہدف رکھا ہے،پی آر اے نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 9 سروسز پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز دی ہے۔
ان میں سے آٹھ سروسزپر ٹیکس کی شرح 16فیصد سے کم کرکے5فیصد جبکہ ایک سیکٹرکیلئے ٹیکس کی شرح ساڑھے 19فیصدسے کم کرکے 16فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق بیوٹی پارلرز،فیشن ڈیزائنرز،ڈریس ڈیزائنرز اینڈ سٹیچنگ سروسز،ویئرہاﺅس سروسز،لانڈری اینڈ ڈارئی کلینرز پر ٹیکس کی شرح 16فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
وفاقی حکومت کی طرف سے تعمیراتی شعبے اور ہاﺅسنگ سیکٹرکو دی جانیوالی مراعات کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے بھی کنسٹرکشن سیکٹرکو ٹیکس ریلیف دینے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ اس حوالے سے پی آر اے نے تعمیراتی مشینری و میٹریل، بلڈوزر اور کرینز رینٹل سروسز، آرکیٹیچر اینڈ ٹاﺅن پلانرزپر عائد سروسز ٹیکس کی شرح 16فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کی جانے کی تجویز ہے۔
کال سینٹرزسے پی آراے ساڑھے 19فیصدسروسز ٹیکس وصول کر رہی ہے ،اب آئند ہ مالی سال کے بجٹ میں اس کی شرح کم کرکے16فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
The post پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بڑے ٹیکس ریلیف کی تجویز appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2187484/6