11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

آل راونڈرشکیب الحسن پرپابندی اورجرمانے کی تلوارلٹکنے لگی

 لاہور: بنگلہ دیش کے معروف آل راونڈرشکیب الحسن پرپابندی اور جرمانے کی تلوارلٹکنے لگی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈھاکہ میں جاری بنگلہ دیش ڈویژن پریمیئرلیگ میں محمڈین اسپورٹس کلب کے کپتان شکیب الحسن نے ابہانی لمیٹیڈ کے خلاف میچ میں اپیل رد کرنے پرامپائرکے سامنے لگی، وکٹوں کو ٹھوکرمار کراپنے ناراضگی کا اظہا رکیا۔ اس میچ میں شکیب الحسن نے دوسری بارایسی حرکت کی اورامپائرکے ناٹ آوٹ دینے پر کورپوائنٹ سے بھاگتے ہوئے شکیب الحسن نے تینوں وکٹ زمین سے اکھاڑ کرپٹخ دیں تھیں۔

شکیب الحسن نے مخالف ٹیم کے کوچ خالد محمد جو بنگلہ دیش بورڈ کے ڈائریکٹربھی ہیں، سے بھی تلخ جملوں کے تبادلہ کیا۔ میچ کے اختتام پرانہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی بھی مانگی۔ لیگ انتطامیہ نے میچ ریفری رپورٹ پر شکیب الحسن کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے۔

The post آل راونڈرشکیب الحسن پرپابندی اورجرمانے کی تلوارلٹکنے لگی appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2189200/16
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post