حمل:
21مارچ تا21اپریل
ابھرنے کے متعدد چانسز مل سکتے ہیں اگر آپ نے جلد بازی نہ کی اور ہر کام بردباری اور سمجھ داری سے کرتے رہتے تو آپ کو کافی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
وقت آپ کا ساتھ نہ دے سکے گا لیکن آپ دل برداشتہ نہ ہوں کیونکہ اکثر اچھے اور بامقصد کاموں کا آغاز دشوار کن ہی ہوا کرتا ہے ۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
اگر آپ کا تعلق گارمنٹس کے شعبے سے ہے تو خاطر خواہ آمدنی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ تفریح کے مواقع میسر آ سکیں گے۔ سفر نزدیکی بہ شوق کریں۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
سوچ بچار کے بعد کوئی قدم اٹھائیے، تعلیمی سلسلے میں خوب ڈٹ کر محنت کیجئے تاکہ آپ اپنے منصوبوں کی تکمیل کرسکیں، اخراجات میں قدرے اضافہ ہوگا۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
کاروبار میں خصوصی دلچسپی لیں ورنہ تمام شیرازہ بکھر سکتا ہے، اپنے منصوبوں پر نظرثانی ضرور کر لیں مقدمہ بازی سے گریز کریں۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
اپنے گھر میں غیر ضروری افراد کی آمدورفت پر پابندی لگا دیں تاکہ کسی کو کچھ کرنے کرانے کا موقع نہ ملے، اگر آپ اپنی مزاجی کیفیت نہ بدل سکیں تو نقصان اٹھاناپڑ سکتا ہے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
افسران کی ناراضگی کا خاتمہ ہو سکتا ہے، بزرگان روحانی سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں بسلسلہ جائیداد بنائی ہوئی کوئی سکیم عملی شکل اختیار کر سکتی ہے۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات محدود ہی رکھیں، یہ کسی بھی وقت آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، آمدنی میں اضافہ کی توقع ہے۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
کاروباری سلسلے میں کسی پارٹی کو ناراض نہ ہونے دیں بلکہ ہر ایک سے اچھا برتائو کیجئے کاروبار میں تبدیلی بھی اچھے نتائج کی حامل بن سکتی ہے ۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
اپنی ضروریات کو محدود کر دیں آج کل آپ کافی فضول خرچ ہوتے جا رہے ہیں اگر یہی عالم رہا تو بہت جلد آپ کو قرض لینا پڑ سکتا ہے ۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
دلی طور پر آج آپ کافی خوش دکھائی دیں گے بس ایک احتیاط کریں اپنے دوست نما دشمنوں سے احتیاط برتیں یہ آستین کا سانپ ثابت ہو سکتے ہیں۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کے لئے کافی بہتر ہے۔ آج کل حالات بالکل آپ کے لئے سازگار نہ ہیں۔ اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں ۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2173385/24