11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

94 فیصد شہریGDP سمیت معاشی اصلاحات سے ناواقف

 اسلام آباد: عوامی سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ دس میں سے نو پاکستانی معاشی اشاروں(کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ،جی ڈی پی) سے نا واقف ہیں جن کا موجودہ مالی سال میں بہت معیشت کی بحالی میں بڑا اہم کردار رہا ہے۔

حالیہ کئی سروے میں یہ بات کھل کر سامنے آئی ہے کہ عوام کو سب سے زیادہ مہنگائی اور بے روزگاری کے بارے میں تشویش رہی ہے۔سروے کے دوران عوام سے پوچھا گیا کہ کیا وہ عام طور پر استعمال ہونے والے چھ معاشی اشاروں(کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ،جی ڈی پی،مالیاتی خسارہ، فی کس آمدنی، سٹاک ایکسچینج،اور زرمبادلہ ذخائر) کے بارے میں واقفیت رکھتے ہیں تو 91% تا98% افراد ان اصطلاحات سے ناواقف نکلے،94%نے جی ڈی پی سے ناواقفیت کا اظہار کیا،جس کے بارے میں حکومت نے موجودہ مالی سال میں 3.94% ہونے کا اندازہ لگا یا ہے۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جس کے بارے میں وزیر اعظم اپنی ہر تقریر میں اشارہ کرتے رہتے ہیں،اس سے 91%لوگ ناواقف ہیں، فی کس آمدنی کی اصطلاح سے 97% انجان نکلے،ان کیلئے یہ ایک ایلین تھی۔

وزراء جس کے بوسٹ ہونے کے بارے میں عندیہ دیتے ہیں اسٹاک ایکسچینج کی اصطلاح کے بارے میں 97% کا کہنا تھا کہ وہ اس کو نہیں جانتے ہیں ، معاشی اشارے جو معیشت کی حالت کے بارے میں عوام کو آگاہی دیتے ہیں اور ان کی اقتصادی ترقی کا جواز ہیں گزشتہ تین سال سے بدحالی کا شکارہیں ۔

The post 94 فیصد شہریGDP سمیت معاشی اصلاحات سے ناواقف appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2188198/6
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post