ڈھاکا میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں 3 منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے تاہم ابھی تک دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
The post بنگلادیش میں دھماکے سے 7 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2195353/10