کوئٹہ: مارواڑ میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 6 فرار ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ سے ملحقہ علاقے مارواڑ میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کے 6 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا گیا، کئی گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاونڈ کی تلاشی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، کمپاونڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد ہوا، ترجمان کے مطابق دہشت گرد گزشتہ ایک ماہ سے فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔
The post کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گردہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2191425/1