کوئٹہ: کوئٹہ کے قریبی علاقے مارواڑ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید ہوگئے۔
فورسز ذرائع کے مطابق آئی ای ڈی دھماکا فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا جس سے صوبیدار سردار، کانسٹیبل اویس، انور اور مصدف شہید ہوگئے۔ واقعہ کے فوری بعد فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا۔
The post کوئٹہ میں فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکا، 4 اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2189761/1