11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

شوگراں میں آندھی سے درخت سیاحوں کی گاڑی پر آ گرا، 4 جاں بحق

مانسہرہ / بالاکوٹ: تیز آندھی سے شوگراں روڈ پر ایک بڑادرخت سیاحوں کی گاڑی پر گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مانسہرہ میں تیز آندھی سے شوگراں روڈ پر ایک بڑادرخت سیاحوں کی گاڑی پر گر گیا جس سے 3 سیاح ایک مقامی شخص جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 مانسہرہ کے آفیسر محمد عامر سے ملنے والی تفصیل کے مطابق بالاکوٹ شوگراں روڈ پر بارش اور آٰندھی کے دوران درخت اکھڑ کر پجارو گاڑی پر آ گرا جس میں سوار سیاح عابد شاہ، امیرحمزہ ساکنان نوشہرو فیروز سندھ اور ان کا ڈرائیور چوہدری عدیل سکنہ آزاد کشمیر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک موٹر سائیکل سوار سفیر سکنہ گڑھی حبیب اللہ بھی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔

The post شوگراں میں آندھی سے درخت سیاحوں کی گاڑی پر آ گرا، 4 جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2189151/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post