لاہور / پشاور: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت 3سال سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے اور اقتصادی ترقی کی بحالی کے دعوے کر رہی ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وفاق المدارس اور جے یو آئی کو توڑنے والے اپنے ایجنڈے میں ناکام ہوئے ہیں، حکومت نے بجٹ سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلیے قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی میں ہلڑبازی کی۔
پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت 3سال سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے اور اقتصادی ترقی کی بحالی کے دعوے کر رہی ہے۔ حالیہ بجٹ اور آئی ایم ایف کی رپورٹ نے حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا۔
پی ڈی ایم اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے چند مسافروں کے اترنے سے سفر نہیں رکتا۔
The post حکومت 3سال سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے، فضل الرحمن appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2192959/1