11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

سوئی ناردرن کی گیس قیمت37 فیصد بڑھانے کی درخواست

 لاہور: سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی قیمت میں37 فیصد اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

اوگرا نے سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل) کی جانب سے گیس قیمت میں37 فیصد اضافے کی درخواست پر عوامی سماعت کی، صارفین نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرنیکا مطالبہ کردیا۔ سوئی ناردرن نے موقف اختیار کیا کہ اگر قمیت نہ بڑھی تو کمپنی کو نقصان ہوگا۔

سماعت کے بعد اوگرا کے چیئرمین مسرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ کریں گے، گیس کمپنیاں سال میں دو مرتبہ قیمتوں میں ردوبدل اور نظرثانی کیلیے درخواست دے سکتی ہیں، غریب لوگوں کو سستی گیس دے رہے ہیں سردیوں میں سلیب تبدیل ہونے سے گیس کا بل بڑھ جاتا ہے۔

The post سوئی ناردرن کی گیس قیمت37 فیصد بڑھانے کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2193360/6
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post