11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

حکومت نے نیب کے بجٹ میں 37 کروڑ روپے کی کمی کردی

 اسلام آباد: حکومت نے نیب کے سالانہ بجٹ میں 37 کروڑ 68 لاکھ روپے کی کمی کردی، نیب کو نئے مالی سال میں 5 ارب 51 کروڑ کی جگہ اب 5 ارب 13 کروڑ 70 لاکھ کے فنڈز ملیں گے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق پٹرولیم ڈویژن تنخواہوں اور دیگر مراعات کے لیے 20 ارب 63 کروڑ 90 لاکھ روپے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 66 ارب 25 کروڑ روپے ، قومی اسمبلی تنخواہوں اور دیگر مراعات کے لیے 5 ارب 58 کروڑ 10 لاکھ روپے، سینیٹ کے لیے 3 ارب 74 کروڑ 76 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

حکومت نے نیب کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور نیب کے سالانہ بجٹ میں 37 کروڑ 68 لاکھ کی کمی کردی۔ نیب کو اب نئے مالی سال میں 5 ارب 51 کروڑ کی جگہ 5 ارب 13 کروڑ 70 لاکھ کے فنڈز میں ملیں گے۔

اسی طرح وفاقی شرعی عدالت کے لیے 49 کروڑ 40 لاکھ روپے، سی پیک اتھارٹی کے لیے 31 کروڑ 30 لاکھ روپے ، سپریم کورٹ آف پاکستان کے لیے 2 ارب 81 کروڑ روپے، سپریم کورٹ ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 2 ارب 19 کروڑ ،آپریشنل اخراجات کے لیے 38 کروڑ، تعمیر و مرمت کے لیے 3 کروڑ 90 لاکھ روپے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے 1 ارب 8 کروڑ روپے، الیکشن کمیشن کے لیے 3 ارب 82 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔

The post حکومت نے نیب کے بجٹ میں 37 کروڑ روپے کی کمی کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2189036/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post