11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

رواں مالی سال تجارتی خسارے میں 30 فیصد سے زائد کا اضافہ

 اسلام آباد: رواں مالی سال کے 11 ماہ میں گزشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں تجارتی خسارہ 30 فیصد سے زائد بڑھ گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال یکم جولائی 2020 سے 31 مئی 2021 کے دوران 50 ارب 4 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئیں جب کہ گزشتہ مالی سال اسی مدت کے دوران 40 ارب 84 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں اس طرح رواں مالی سال درآمدات گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 10 ارب 80 کروڑ ڈالر رہی۔ اس طرح درآمدات میں 22.52فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی 2020 سے 31 مئی 2021 کے دوران 22ارب 56 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں جب کہ گزشتہ مالی سال اسی دورانیے میں 19.79ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں، اس طرح برآمدات میں 13.97فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مئی کے دوران 27ارب 48 کروڑ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گزشتہ سال اس عرصہ میں 21 ارب 5 کروڑ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا، اس طرح رواں سال گزشتہ برس کے مقابلے میں تجارتی خسارہ 30.56 فیصد مزید بڑھ گیا۔

The post رواں مالی سال تجارتی خسارے میں 30 فیصد سے زائد کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2187878/6
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post