چکوال: راولپنڈی روڈ پر چک نورنگ کے قریب منڈی مویشیاں میں دو گروپوں میں ہونے والے مسلح تصادم میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق چکوال کے علاقے راولپنڈی روڈ پر چک نورنگ کے قریب مویشی منڈی میں دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوگیا، دوطرفہ فائرنگ کے نیتجے میں ایک راہگیر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس اور دیگر تھانوں کی مدد سے بھاری نفری موقع پر پہنچی تو انکشاف ہوا کہ دونوں فریقین کا آپس میں گزشتہ شام جھگڑا ہوا تھا اور اسی رنجش پر آج پھر مسلح تصادم ہوگیا، دونوں فریقین نشے کی حالت میں تھے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دوطرفہ فائرنگ کے نیتجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، جن کی شناخٰت افتخار، اسرار اور ایک راہگیر پٹھان چرواہا سے ہوئی ہے، لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال بھجوادیا گیا ہے، جب کہ انس نامی ملزم جو فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہے کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔
The post چکوال کی مویشی منڈی میں دو گروپوں میں مسلح تصادم، 3 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2190657/1