کراچی: پولیس حکام نے اپنے کرپٹ افسران و اہلکاروں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔
شہری سے جان بخشی کی بنیاد پر تاوان وصولی کا دوسرا واقعہ سامنے آگیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) میں تعینات سب انسپکٹر عبدالرحمان اور ایس آئی یو کے اہلکار امجد نے لیاری چیل چوک سے شہری کو اغوا کیا۔
پولیس اہلکاروں نے شہری کو سپرہائی وے لے جا کر ڈرا دھمکا کر 25 لاکھ روپے چھین لئے اور شہری کو وہیں چھوڑ دیا۔ شہری کی اطلاع پر پولیس حکام نے ایس ایچ او کلاکوٹ کو مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نے سب انسپکٹر عبدالرحمن اور کانسٹیبل امجد پر تھانہ کلاکوٹ میں مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
The post کراچی میں اغوا برائے تاوان میں 2 سی ٹی ڈی اہلکار گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2192611/1