11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد21 ہزار633 ہوگئی

 اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے مزید 1194 کیسزرپورٹ ہوئے جب کہ 57 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 57 افراد جاں بحق جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 21 ہزار633 ہوگئیں۔ کورونا کے مزید 1194 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931 ہوگئی۔

این سی اوسی کے اعداد وشمارکے مطابق پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح 3.34 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ روزکورونا کے 35 ہزار695 ٹیسٹ کیے گئے۔

گزشتہ روز ملک بھر میں 3 لاکھ 10 ہزار 101 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی جب کہ 2 ہزار 38 مریض صحتیاب بھی ہوئے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد21 ہزار633 ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2189195/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post