11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

کورونا وبا ؛ ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 20000 سے تجاوز کرگئی

 اسلام آباد: ملک میں کورونا وبا سے جاں بحق ہونے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کی وبا میں بتدریج کمی آرہی ہے، گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے 34 ہزار 754 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 907 مثبت آئے اس طرح ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.60 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 175 ہے، پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 65 ، سندھ میں 3 لاکھ 32 ہزار254 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 75 ، بلوچستان میں 26 ہزار 633 ، اسلام آباد میں 82 ہزار 368 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 967 اور گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 813 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا مریض شفایا یاب ہوئے ہیں، اس طرح ملک میں اس وبا کو شکست دینے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 148 ہوگئی ہے، پنجاب میں 3 لاکھ 24 ہزار 768، سندھ میں 3 لاکھ 7 ہزار 298 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 30 ہزار 535، بلوچستان میں 25 ہزار 579 ، اسلام آباد میں 80 ہزار 463، آزاد کشمیر میں 18 ہزار 936 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 569 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید 30 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ، اس طرح ملک میں اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 20 ہزار 7 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 10 ہزار 642 ، سندھ میں 5 ہزار 341 ، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 269 ، بلوچستان میں 301 ، اسلام آباد میں 775، آزاد کشمیر میں 571 اور گلگت بلتستان میں 108 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 34 ہزار 20 ہے جن میں سے 2 ہزار 238 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post کورونا وبا ؛ ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 20000 سے تجاوز کرگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2192583/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post